ساہیوال(نامہ نگار) کینیا ، تیونس اور صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خانہ کعبہ ،حطیم اور مقام ابراہیم طرز کی عمارت اور اس کے گرد احرام باندھ کر طواف کرنا غیر اسلامی اور قابل مذمت حرکت ہے ، بیت اللہ شریف کی عظمت کے پیش نظر ان کو جلد از جلد گرا یا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین ، سابق مشیر وفاقی شرعی عدالت اور جامعہ فریدیہ ساہیوال کے بانی و شیخ الحدیث علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ کی تربیت کے نام پر ایسی قبیح اور غیر اسلامی حرکت بیت اللہ کے خلاف کھلی بغاوت ہے۔ انہوں نے پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک اور بالخصوص سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور جلد اس سازش کا محاسبہ کریں۔
مختلف ممالک میں حج و عمرہ کی تربیت کے نام پر غیراسلامی حرکات قابل مذمت ہیں: پیر ابوالنصر
Oct 14, 2016