وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اوراقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

Oct 14, 2016 | 15:39

ویب ڈیسک

وزیراعظم نواز شریف تین روز سرکاری دورے پر آذربائیجان میں موجود ہیں. وزیراعظم نواز شریف باکو کے صدارتی محل پہنچے تو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ان کا شاندار استقبال کیا. نواز شریف کو چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.وزیراعظم نواز شریف نے آذربائیجان کی کابینہ کے اراکین سے مصافحہ بھی کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی.جس میں خطے کی سلامتی سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. الہام علیوف کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے دورے پر انکے مشکور ہیں. آذربائیجان پاکستان کےساتھ اقتصادی تعاون کومستحکم کرنےکاخواہاں ہے.ایک دوسرے کے مفادات کےتمام امور پر حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا. وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان نے نصف صدی میں بہت ترقی کی. باکوکی ایک خوبصورت اورجدیدشہرمیں تبدیلی پرخوشی ہوئی. آذر بائیجان کی خوشحالی قابل تعریف ہے جو ترقی پذیر مسلم ملکوں کیلئے رول ماڈل کی حیثت رکھتا ہے. دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور آذربائیجان کے صدر نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی.

مزیدخبریں