چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بجٹ کے اعدادوشمار بوگس تھے اور ان کا یہ ایوارڈ بھی بوگس ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بجٹ کے اعدادوشمار بوگس تھے،بوگس اعدادوشمار کی طرح ان کے ایوارڈز بھی بوگس ہیں۔