کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل رحیم بخش بلوچ نے کراچی کے پانچویں ڈسٹرکٹ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹس کو ایک دن کے موخر کرنے کا حکم دیتے ہوئے اتوار 15اکتوبر کوکراچی پریس کلب پر ایک پر امن احتجاحی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ رحیم بخش بلوچ نے کہا ہے کہ تمام پانچ ڈسٹرکٹس کے صدور اور سیکریٹریز سمیت تمام رجسٹرڈ کلبز، اکیڈمیز اور کھلاڑیوں کو پابند کرتے کہا کہ فیفا کی حالیہ پابندی حکومت کی ناہلی وہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی ہے، سندھ فٹبال ایسوسی ایشن حکومتی سرپرستی میں قابض مافیا کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ اتوار 15اکتوبر کوسہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب میں ہو گا۔ مخدوم فیصل صالح حیات، جنرل سیکریٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور اپنی مکمل سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی سرپرستی میں قابض گروپ کیپٹن صفدر کو ہٹانے تک پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔رحم بلوچ نے کراچی کے تما م ڈسٹرکٹس سے رخواست کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاحی مظاہرہ میں شریک ہوکر پاکستان فٹبال فیڈریشن سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں۔