مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں 3 ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی

Oct 14, 2017

قاہرہ (اے پی پی) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر میں 3ماہ کیلئے ایمرجنسی لگا دی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق ایمر جنسی پرعملدرآمد گزشتہ شب ایک بجے سے ہوگیا۔ مصر کے صدر نے صدارتی آرڈیننس میں واضح کیا ہے کہ مسلح افواج اور پولیس دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ سے نمٹنے اور ملک کے تمام علاقوں میں امن و امان قائم کریں گی۔ سرکاری و نجی املاک اور عوام کی حفاظت کریں گی۔ مصر کے وزیر اعظم ہنگامی حالت کیلئے مقرر صدارتی اختیارات کے استعمال کے مجاز ہوں گے۔ صدارتی بیان کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں