دہشت گردی ایک شر، نمٹنے کیلئے د نیا کو متحد ہونا ہو گا : سعودی عرب

Oct 14, 2017

جدہ (آن لائن)سعودی عرب کے وزیر برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک شر ہے اور اسے نمٹنے کے لیے ہر جگہ جنگ کرناہو گی ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹوئٹر پر متعدد پیغامات میں السبھان نے استفسار کیا کہ کیا دنیا حکومتوں اور پارلیمانوں میں القاعدہ اور داعش کو قبول کر سکتی ہے۔ برائی کی تمام قوتوں کے خلاف دنیا کو ایک ہونا ہو گا۔سعودی وزیر مملکت نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کا خیر مقدم کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ملیشیا جیسے گروپوں کیخلاف عالمی برداری کو مل کر جنگ کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں