صدارتی نظام زیادہ موثر اور سودمند ثابت ہو سکتا ہے: چوہدری جعفر اقبال

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے میری اور میرے پورے خاندان کی طویل خدمات اور جہد مسلسل کی ایک تاریخ ہے ہم نے پارٹی کی خدمت ایک ورکر کے طور پر کی اور عوام کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا۔مشرف کے آمرانہ دور میں ہم نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، میرے خاندان کی خواتین پر لاٹھیاں برسائی گئیں ۔ یہ میرا اپنا نقطہ نظر ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے جس کے لےے بہتر ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام زیادہ موثر اور سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن