اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سیکرٹری جنرل ایس ایم آئی آئی سی احسان ایوت نے ورلڈ سٹینڈرڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں بطور جنرل سیکرٹری برائے سٹینڈرڈز اینڈ میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ فاراسلامک کنٹریز (SMIIC)ورلڈ سٹینڈرڈ ڈے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں یہ دن 1970ءسے ہر سال 14اکتوبر کو اس مقصد کے تحت منایا جاتا ہے کہ عالمی معیشت میں معیارات کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے ۔ورلڈ سٹینڈرڈ ڈے دنیا بھر میں کاروبار ، صنعت ،حکومت اور صارفین کی ضروریات کے پیش نظر سٹینڈرڈائزیشن کے کردار کو فروغ دلاتا ہے ۔یہ دن سٹینڈرڈائزیشن کی سرگرمیوں میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا اہم موقع بھی ہے۔اللہ کے فضل کے ساتھ اس دن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایس ایم آئی آئی سی گلوبل سٹینڈرڈز پروڈیوسنگ پراسس پر عملدرآمد اور سٹینڈرڈائزیشن کی سر گرمیوں میں اپنے ممبران کے تکنیکی تعاون کے ساتھ ہمیشہ دنیا بھر میں صفحہ اول کے ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے جو کہ او آئی سی ممبرممالک اور خواہشمند پارٹیوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹینڈرڈز تشکیل دیتا ہے ۔ہم سٹینڈرڈز کی تشکیل کے عمل میں معاونت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔حضرت محمد کے ارشاد پاک کے مطابق ”بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کے ساتھ بھلائی کرے“۔سٹینڈرڈائزیشن کے عمل میں اپنی مہارت اور علم کے ذریعے شامل تمام پُر عزم افرادکو دلی مبارک باد ۔