طالبان سے حتمی معرکے کیلئے تیاری کر رہے ہیں: امریکی جنرل

واشنگٹن + کابل (این این آئی+ آئی این پی) مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 برسوں پر محیط جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے امریکی فوجی افغان اہلکاروں کو آئندہ برس طالبان کے ساتھ جنگ کے لیے تیار کررہی ہے، افغانستان میں مزید اقدامات کی بہت گنجائش ہے تاہم افغان جنگ میں کچھ مثبت رحجانات دیکھ رہے ہیں۔کمانڈر جوزف وٹیل کا موجودہ جنگی صورتحال پر کہنا تھا کہ پرانے افغان کمانڈز کی جگہ نوجوان تیزی سے لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ منظم اور بھرپور انداز میں کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اس کی بہترین مثال ہلاکتوں میں کمی ہے۔ ہم افغانستان میں طویل جنگ کو ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے یہ تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ادھر مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش اور طالبان کے 35ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان مشرقی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ کھوگیانی نے بتایا ہے کہ افغان اور امریکی فورسز نے ضلع ہیسکا مینا میں مشترکہ طور پر فضائی آپریشن کیا جس میں 15داعش ارکان ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوگئے۔ انکا کہنا تھاکہ ضلع غنی خیل میں افغان ایئرفورس کے آپریشن میں طالبان کے 9 ارکان مارے گئے۔ ادھر مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع چوکی میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...