نوازشریف کے مریم‘ شہبازشریف ‘اسحاق ڈار‘ احسن اقبال کو فون‘ احتساب عدالت واقعہ کی رپورٹ طلب

Oct 14, 2017

لندن (عارف چودھری) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ٹیلی فون پر اسحاق ڈار‘ احسن اقبال‘ مریم نواز‘ شہبازشریف کو احتساب عدالت پیشی کے موقع پر بدنظمی کی مکمل رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کی پیشی پر ارکان اسمبلی اور وزراءکی عدم حاضری پر سخت نوٹس لیا ہے اور غیرحاضر وزراءاور ارکان اسمبلی کی فہرست بھی طلب کرلی۔ انہوں نے احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست دیکھی۔ آصف کرمانی شام تک رپورٹ نوازشریف کو بھیجیں گے۔
نوازشریف رپورٹ طلب

مزیدخبریں