تنویر حسین شاہ کے بھائی کی اجتماعی دعائیہ تقریب،وزرائ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) تنویر ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو تنویر حسین شاہ کے بھائی کی اجتماعی دعائیہ تقریب میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تاڑر، مشیر وزیر اعظم پاکستان ناصر اقبال بوسال ، فیصل ٹائون کے چیف ایگزیکٹوچوہدری عبدالمجید ، ڈائریکٹر فیصل ٹائون احمد سلیم ، پیپلز پارٹی اٹک کے صدر سردار اشعر حیات ، سابق ایم پی اے آصف بھاگٹ ، صدر ملٹی سوسائٹی چوہدری ظفر علی ، جنر ل سیکرٹری چوہدری ندیم سرور، ڈپٹی میئر ذیشان علی نقوی ، ملک قمر عباس چیف ایگزیکٹو شاداب رئیل اسٹیٹ ، رانا محمد اکرم ، عاطف جمیل بٹ ، ساجد علی گیلانی ، چوہدری رضوان فیض ، حیدر عباس، ممبر ملٹی سوسائٹی سید مصدق شاہد ، سید منورحسین ، چوہدری عبدالروف، میاں محمد یاسین ، ارشد صدیقی ، جنید عباسی ، عاشق حسین سہو کے علاوہ پراپرٹی کی دنیا سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شیخ آغا ، شفاء نجفی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی ۔ اس موقع پر تنویر حسین شاہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے فیصل ٹائون کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ مرحوم ملنسار اور عظیم انسان تھے ہم دُکھ اور غم کی اس گھڑی میںتنویر حسین شاہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم سید میسم تیماراکبر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن