ڈیرہ مراد جمالی‘ قبائلی مورچہ بند خونی تصادم ‘ پینے کا پانی ناپید

ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)پولیس تھانہ نوتال کے ربی ٹو موضع جتوئی میں اراضی کے تنازعہ پر دو قبائل کے درمیان شدید کشیدگی شدت اختیار کر گئی دونوں قبائل مورچہ بند خونی تصادم کا خدشہ علاقے میں پینے کا پانی ناپید ہو گیا 36گھنٹوں سے بچے بوڑھے خواتین بھوک پیاس سے تڑپ اٹھے عورت بچوں سمیت پانچ افرادکی عدم بازیابی پر جتوئی قبیلے کے قبائلی معتبرین ڈی آئی جی آفیس پہنچ گئے ۔ نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں ربی کینال ٹو میں اراضی کے تنازعہ پر بروہی اور جتوئی قبائل جدید اسلحہ سے مورچہ بند ہو گئے ہیں جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے علاقے سے بڑے پیمانے پر کسانوں کی نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ بچوں سمیت اغواء ہونے والی عورت مسماۃ گنج خاتون سمیت پانچ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف جتوئی قبیلے کے معتبرین ڈی آئی جی دفتر پہنچ گئے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے پینے کا پانی خوراک کی ترسیل بند ہونے سے ایشاء خورد نوش پینے کا پانی بھی ناپید ہو گیا ہے۔
ڈیرہ مراد / مورچہ بند

ای پیپر دی نیشن