اسلام آباد(سہیل عبدالناصر)پاکستان اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں ”الصمصام ۔6 “ اگلے ہفتہ کے اوائل سے شرع ہورہی ہیں۔ مشقوں میں کیلئے سعودی فوجی دستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ایک سفارتی ذریعہ کے مطابق یہ مشقیں سعودی فوج کیلئے نہات اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ کئی برسوں سے جاری ان مشقوں کی بدولت، سعودی فوج کو حربی استعداد بڑھانے، میدان جنگ کی تفہیم، اور لڑائی کے جدید فلسفہ کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے علاوہ سعودی عرب کو درپیش دفاع و سلامتی کے چینلجوں کے بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ سعودی دستے میں افسران اور سپاہی سمیت درمیانے سے نچلے رینکس کے سب ہی فوجی شامل ہوتے ہیں۔
”الصمصام 6“
پاک سعودی افواج کی مشترکہ مشقیں ”الصمصام 6“ آئندہ ہفتے شروع ہونگی
Oct 14, 2017