لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرا دی۔ کرکٹ سری لنکا اور پی سی بی حکام کے درمیان آکلینڈ میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔ پی سی بی نے اپنے شعبہ لاجسٹک کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔