سپاٹ فکسنگ: خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور (سپورٹس ڈیسک )اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلی فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو فریقین کو فراہم کردی جائےگی۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ تفصیلات میں خالد لطیف کیخلاف تمام تر الزامات ثابت ہوئے ہیں،ناصر جمشید کیساتھ واٹس ایپ پیغامات کے تبادلے میں ہی ہر چیز واضح ہوجاتی ہے،بکی یوسف کو اوپنر دبئی میں 2بار ملے،اس کی دی ہوئی گرپس بھی ان کے بیٹ پر چڑھی ہوئی تھیں۔،وہ شرجیل خان کو بھی بکی سے ملوانے کیلیے لے کر گئے۔ تفصیلی فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو موصول ہونے کے بعد 14روز میں فریقین اپیل کا حق استعمال کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف کو 5سال پابندی کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...