واشنگٹن(آن لائن) امریکی پارلیمنٹ سے منظوری میں مسلسل ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئربل میں ترمیم کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا، حکم نامہ چیلنج ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ری پبلیکن امریکی سینٹ میں اوباما ہیلتھ کیئر بل منظور کرانے میں ناکام ہو گئے ہیں جس کے با عث صدر ٹرمپ کو ہیلتھ کیئر بل میں ترمیم کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کا سہارا لینا پڑ گیا۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط دکھا کر خود کو فاتح ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکم نامہ کسی بھی وقت چیلنج ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل اوباما ہیلتھ کئیر بل کو ترمیم کے لیے کئی بار پیش کیا گیا لیکن ری پبلکنز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔