اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کو عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست18 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ شیخ رشید کی نا اہلی کے لیئے درخواست مسلم لیگ (ن)کے رہنما شکیل اعوان نے سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2013 ءمیں شیخ رشیداحمد نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، جس سے وہ صادق اورامین نہیں رہے ، غلط بیانی پرآئین کے آرٹیکل 63,62 کے تحت شیخ رشید کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ 18 اکتوبر کو کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سر براہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا۔
شیخ رشید کی نااہلی کیلئےدائر درخواست کی سماعت 18 اکتوبر کو ہو گی
Oct 14, 2017