ایشیائی فوریکس، امریکی ڈالر کو دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں استحکام

Oct 14, 2017

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کو دوسری کرنسیوں کے مقابلے استحکام حاصل رہا۔ ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 92.970 پر رہا جو کہ گزشتہ دس ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے میں معمولی دبائو کے ساتھ112.120 ین رہی۔ سنگاپور ین ڈالر کی شرح تبادلہ ایک فیصد تک گرنے کے بعد 1.3540امریکی ڈالر رہی۔ یورو کی شرح تبادلہ0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1848ڈالر رہی۔

مزیدخبریں