وہاڑی( نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود میں واقع بینک کے اندر نو سر باز ی کی واردات کے متعلق رپورٹ درج کر تے ہوئے ذوالفقار علی جوئیہ میلسی کے رہائشی نے بتا یا کہ وہ بینک کے اندر کیشئر سے رقم لے کر گن رہا تھا کہ دو نامعلوم نوسربا ز وں نے اسے چھ لا کھ پچاس ہزار روپے کی بھاری رقم سے محروم کرکے فرار ہو گئے کا رروباری اور تا جر حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جا تی ہے محمد رفیع ، لیاقت عیل ، شہبازاحمد ، شو کت ، غلام مصطفی ، جا وید اور متا ثرہ لو گو ں نے آر پی او ملتان او ڈی پی او عمر سعید ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ نو سر با زو ں کے گروہ کو جلد گرفتار کرکے ریکوری کی جا ئے۔