ہم فرائض کی ادائیگی سے محب وطن شہری ثابت ہو سکتے ہیں: ملک وحید احمد

Oct 14, 2017

جام پور (نامہ نگار) اپنے رویے میں تبدیلی لاکرکے اور اپنے فرائیض کی باقاعدگی سے ادائیگی کرکے محب وطن شہری ثابت ہو سکتے ہیں ْ۔زون کے گیارہ اضلاع اور تحصیلوں میں مختلف محکموں کے افسران کو ٹرینگ دی جا چکی ۔ واپڈ اکے آٹھ کروڑ روپے پرانے نادہندہ گان سے وصولی کی گئی ہے۔ یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان زون ملک وحید احمد نے جام پور ہائی سکول میں کردار سازی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ نیب نے بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کرکے کروڑوں روپے کی ریکوری کی ہے ۔ تقریب سے ڈپٹی ایجوکیشن افسر جام پور ڈاکٹر امجد اسلام پتافی ہیڈ ماسٹر عبدالخالق خان لغاری ودیگر نے خطاب کیا ۔ تحصیل بھر کے سکولوں کے بچوں نے ملی نخمہ اور تقاریر سے اس سے ایونیٹ پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ڈپٹی ایجوکیشن افسر ودیگر یادگاری شیلڈ بھی دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں