شرجیل میمن کرپشن کیس: سماعت بغیرکسی کارروائی کے 4نومبرتک ملتوی

کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی.احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب چہتر کروڑ سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔جج کی رخصت کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن و دیگر پر محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں کرپشن کا الزام ہے۔ملزمان نے ریفرنس کی نقول اور ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواستوں دائر کر رکھی ہے۔نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مختلف نوعیت کی درخواست زیر سماعت ہیں۔ہر سماعت پر ملزمان کی جانب سے الگ الگ وکیل آرہے ہیں.سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن