افغان حکومت نے اوریجنل شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستانی شہریوں پر پابندی عائد کردی

افغان حکومت نے اوریجنل شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔حکام کے فیصلہ کے مطابق باب دوستی کے راستے صرف ضلع قلعہ عبداللہ کے شہری شناختی کارڈ دکھا کر افغانستان داخل ہوسکیں گے جبکہ دیگر شہریوں کو اوریجنل پاسپورٹ پر افغانستان داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔افغان حکام کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی حکام کی افغان شہریوں سے اوریجنل تسکیرہ طلب کرنے پر کیاگیا۔پاکستان میں افغان ضلع اسپین بولدک کے شہری اوریجنل تسکیرہ پر داخل ہوتے ہیں ۔ فیصلے کے بعد جن کے پاس اوریجنل شناختی کارڈ اور تسکیرہ نہیں انہیں روک دیا گیا ہے۔باب دوستی پر ہزاروں افراد افغانستان اور پاکستان جانے کے منتظرہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے سرحد پر پاک افغان اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن