غیرت کے نام پر بہن کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلادیا

Oct 14, 2018

قادرپورراں‘ ملتان ( نا مہ نگار ‘ کرائم رپورٹر) قادرپورراں کے نوا حی علاقے بستی لعل عیسن مو ضع بنگل والہ میں گزشتہ صبح کو محمد رمضان کو شک ہوا کہ اس کی ہمشیرہ سکینہ بی بی اپنے آشنا سے ملکر آرہی ہے تو اس نے گھر میں آتے ہی سکینہ بی بی کو پستول سے گولیاں مار کر غیرت کے نام پر قتل کر دیا ملزم رمضان بہن کو قتل کر نے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اہل خانہ اور علاقہ کے مطابق ملزم کو اپنی ہمشیرہ سکینہ کے چال چلن پر شک تھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھا نہ قادرپورراں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر قادرپورراں لا یا گیا پولیس نے ملزم رمضان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں