لاہور(آئی این پی ) مشیرتجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے،جون 2019 میں پاکستان کی برآمد 25 بلین ڈالر پر لے آئیں گے،چیئرمین ایف بی آرپرعزم ہیں کہ عوام کا پیسہ انہیں واپس دلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشیرتجارت عبدالرزاق داد نے چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آرنے کہا ٹیکس ریفارمزپرکام نومبرمیں شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ورکرزکی ویلفیئر، پروویڈنٹ فنڈ کے پیسے بھی اسٹیل ملزمیں کھالیے گئے، چیئرمین ایف بی آرپرعزم ہیں کہ عوام کا پیسہ انہیں واپس دلائیں گے۔مشیرتجارت عبدالرزاق داد نے کہا کہ ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکو فروغ دینا ہے۔
ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے، عبدالرزاق داد
Oct 14, 2018