لاہور(اسپورٹس ڈیسک) نوجوت سنگھ سدھو کے ایک اور بیان نے بھارتی انتہا پسندوں پر بجلی گرا دی، سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنا جنوبی بھارت جانے سے زیادہ اچھا لگا، پاکستان کی زبان اور کھانا پینا ہمارے جیسا ہی ہے، جنوبی بھارت اجنبی سا لگتا ہے، مودی نواز بھارتی میڈیا نے اس بیان پر آسمان سر پر اٹھا لیا۔ ایک تقریب کے دوران نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں جنوبی بھارت جانے سے پاکستان کا دورہ کرنا زیادہ اچھا لگا، انہوں نے جنوبی بھارت کو اپنے لئے اجنبی قرار دیدیا۔ بیان سامنے آتے ہی مودی نواز بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا، حکمران جماعت بی جے پی نے سدھو کے بیان کو بھارت کے جداگانہ تشخص پر حملہ قرار دیدیا۔ واضح رہے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر بھارت سے پاکستان آئے تھے۔
نوجوت سنگھ سدھو