عمران خان کا فرض ہے پانامہ کے دیگر435افراد کٹہرے میں لائیں: لیاقت بلوچ

ملتان(نامہ نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا احتساب کرنے کو تو کہ رہے ہیں لیکن وہ پانامہ لیکس کے435افراد کو بھلابیٹھے ہیں جس کیلئے عمران خان خود اور جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کررکھی تھی اب عمران خان کا فرض بنتا ہے کہ وہ پانامہ کے دیگر435 افرادکو کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات 2018ء میںبے ضابطگیوں اوردھاندلی کے خلاف حکومت نے کمیشن تو بنایادیا ہے۔ لیکن حکومت کو اپوزیشن یا کسی غیرجانبدار فرد کو کمیشن کا سربراہ بنانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ کرکے حکومت نے اس کمیشن کی حیثیت کو مشکوک بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے 100روز کے اقدامات کو بڑی توجہ اور دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔لیکن ابھی تک حکومت کے پلان میں عوام کو ریلیف دینے کا کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا ۔

ای پیپر دی نیشن