مظفرگڑھ (نامہ نگار)جمعہ کے روز محمود کوٹ روڈہر دو ویگنوں میں تصادم کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالوں میں سے مزید ایک مسافر دم توڑگیاہے۔ اس طرح اب اس حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 8ہوگئی ہے جن میں دونوں ویگنوں کے ڈرائیور محمد رضوان اور غلام عباس بھی شامل ہیں ۔ پولیس تھانہ صدر نے ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑیاں قبضہ میں لے لی ہیں ایف آئی آر کے مطابق حادثہ کوٹ ادو سے مظفر گڑھ آینوالی ویگن نمبر MNZ8975کے ڈرائیور محمد رضوان کی غفلت تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ کے روز بھی ہسپتال میں حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور چند غریب مریضوں کو نقد امداد بھی دی۔
ویگنوں مین تصادم کازخمی دم توڑگیا مرنیوالوں کی تعداد 8 ہوگئی
Oct 14, 2018