واشنگٹن+ کابل (صباح نیوز+ اے ایف پی) امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی کوششیں رنگ لانے لگیں، امریکی اخبار کے مطابق قطر میں امریکہ ا ور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی وفد نے طالبان کو امن مذاکرا ت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی ۔ زلمے خلیل زاد اور طالبان نمائندوں کی ملاقات جمعہ کو ہوئی، چار ماہ میں امریکی حکام کی طالبان نمائندوں سے یہ دوسری براہ راست ملاقات ہے۔ ترجما امریکی وزارت خارجہ نے کہا سفارتی بات چیت یا ملاقات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا افغان جنگ کے پرامن خاتمے پر بات چیت ہوئی ہے۔ امریکی وفد کو بتا دیا افغانستان میں غیرملکی فورسز کی موجودگی امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دونوں طرف سے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔