لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گڑھی شاہو کے علاقہ میں گھر میں زور دار دھماکہ ہوااہل علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں آتش بازی کا سامان موجود تھا۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو حبیب اللہ روڈ پر مکان میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے تمام اہل اعلاقہ میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل سکواڈ اورفرانزک ٹیمیںبھی موقع پرپہنچ گئیں پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں متعدد افراد کو حراست میں لیا جائے گا اصل حقائق تک جلد پہنچ جائے گے ایس پی سول لائنز محمد افضل نے کہا ہے کہ گھر کی چھت پر کوئی دستی بم نہیں بلکہ شادیوں میں استعمال ہونے والی آتش بازی کا سامان برآمد ہواہے۔ ارد گرد کے گھروں اور عمارتوں میں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
دھماکہ