زینب قتل کیس: لاہور ہائیکورٹ میں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی)زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔ہفتہ کو زینب کے والد نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون میں سرعام پھانسی دینے کی گنجائش موجود ہے، سرعام پھانسی دینے سے ایسے مجرمانہ فعل دوبارہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے زینب قتل کیس کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔
زینب‘ کیس

ای پیپر دی نیشن