ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے مہلک حادثات میں ملوث افسروں اور ملازمین کو برخاست کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مہلک حادثات میں لائن مین کی ہلاکت کی انکوائری، تحقیقات میں متعلقہ آپریشنل افسر کی کوتاہی ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا جائے۔ بجلی کمپنیاں اس حوالے سے پہلے ہی تمام آپریشنل افسروں(ایس ڈی اوز) کو خبردار کرچکی ہیں۔