بیجنگ (اے پی پی) چین کے اخبار اکنامک ڈیلی نے قومی پوسٹ بیورو کے حوالے سے بتایا ہے کہ اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کے چالیس برسوں کے دوران چین کے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں نمایان تبدیلی آئی ہے۔ ای ایم ایس سروسز کا استعمال لوگوں کے معمولات زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق تاحال چین کے90 فیصد سے زائد دیہات اور قصبوں میں ای ایم ایس کی سہولت دستیاب ہے۔
چین کے90 فیصد سے زائد دیہات اور قصبوں میں ای ایم ایس کی سہولت دستیاب
Oct 14, 2018