چینی کیمونسٹ پارٹی کے وفد کی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چین کی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوگیا ہفتہ کے روز چینی کمیونسٹ پارٹی کا وفد تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچااور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد سے ملاقات کی۔کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے جنوبی ایشیاء بیورو کی ڈائریکٹر جنرل سن ہائی یان چینی وفد کی قیادت کر رہی تھیں پانچ رکنی وفد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے دیگر عہدیداران اور چینی سفارتخانے کے حکام شامل تھے۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن