پی ٹی آئی نے قبلہ درست نہ کیا تو انجام مسلم لیگ ن جیسا ہو گا: میاں ایوب

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت ختم ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی کی حکومت کی بھی سیاسی فلم ’’ختم شد‘‘ کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے،جتنا عبرتناک انجام اس خاندان کا ہوا ماضی میں کسی کا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی مظلوم اور دکھی عوام بلاول بھٹوکی طرف دیکھ رہے ہیں لہذا پی ٹی آئی والوں کومشورہ ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں وگرنہ یہ بھی (ن) لیگ کی طرح ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن