لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنسی ہراسانی کیخلاف بھارت میں جاری مہم ’می ٹو ‘ کا شور شرابہ بالی وڈ سے بھارتی کرکٹ پہنچ گیا۔ 2016 سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز راہول جوہری پر خاتون صحافی کی جانب سے نا مناسب رویے اور جنسی ہراسگی کا الزام لگایا گیاہے۔راہول جوہری کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مصنفہ کی جانب سے پوسٹ منظر عام پر آئی ۔خاتون نے نام راز میں رکھنے کی درخواست کی ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنسی حراساں کے الزامات کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔