لاہور (سپورٹس ڈیسک) نوواک جوکووک اور بورنا کورک نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔پہلے سیمی فائنل میں سربین سٹار اور عالمی نمبر تین نوواک جوکووک نے حریف جرمن الیگزینڈر ژاویئرکو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں کروشین بورنا کورک نے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اور سوئس سٹار راجر فیڈرر کو 6-4 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست، جوکووک‘ بورنا شنگھائی اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
Oct 14, 2018