قومی ہاکی کوچ کا ٹیم کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا مطالبہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی کوچ ریحان بٹ نے پاکستان ہاکی ٹیم کیلیے سنٹرل کنٹریکٹ کا مطالبہ کر دیا۔ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ اے کیٹگری میں کھلاڑیوں کوکم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ملنے چاہیے جبکہ بی کی ڈگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ اور سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 75 ہزار روپے کی ادائیگیاں ہونی چاہیے۔ قومی پلیئرز کو ماہانہ بنیادوں پر معاوضے اسی وقت ملیں گے جب حکومت کی طرف سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فنڈز ملیں گے۔ پی ایچ ایف کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم عمران خان خود بھی سپورٹس مین رہے ہیں ،میری ان سے درخواست ہے کہ کم ازکم ورلڈ کپ تک کیلئے فیڈریشن کو فنڈز جاری کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...