کوئٹہ (آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ماضی کی مقابلے میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے سیندک اور گوادر میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرینگے لیویز فورس امن امان کے حوالے سے کارکردگی دکھا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں کچھ شرپسند عناصر صوبے کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے کوئٹہ میں سیف سٹی پلان پر جلد کام شروع کیا جائے گا اور عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے بلوچستان میں بھی ایریا بہت زیادہ اسلئے لیویز فور س کو موثر اور مزید فعال کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائینگے لیویز فورس نے چمن میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرا کر کے پیغام دیا کہ لیویز فورس عوام کو تحفظ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن پر بھی خصوصی توجہ دے گی کیونکہ ماضی میں بھی یہاں پر حالات خراب ہوئے تھے فورسز کی قربانیوں کی بدولت امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
کوئٹہ:فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی:صوبائی وزیر داخلہ
Oct 14, 2018