جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف مارچ، ایک لاکھ 50 ہزار افراد کی شرکت

برلن (اے ایف پی) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لاکھوں افراد نے نسل پرستی کے بڑھتے رجحان کے خلاف مارچ کیا۔ بینرز اٹھا کر نعرے بازی کی۔ منتظمین کے مطابق ایک لاکھ پچاس ہزار افراد نے شرکت کی۔ ایک شریک خاتون نے تاثرات دئیے یہ ہماری کامیابی ہے۔ اینٹی نازی نعرے بازی کی گئی۔ بحیرہ روم میں ریسکیو آپریشنز کے حق میں بینرز پکڑے تھے۔ تحریر تھی ’’اور محبت، نفرت کم کی جائے‘‘ وزیر خارجہ ہیکو ماس کے مطابق ٹریڈ یونینز، مذہبی تنظیموں اور خیراتی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن