صوبائی وزیر محنت کی زیر صدارت مختلف محکموں کی سکیموں کا جائزہ اجلاس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان اور کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال کی صدارت میں کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژ ن بھر میں جاری مختلف محکموں کی سکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے صوبائی پارلیمنٹرین معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب امیر محمد خان ‘چوہدری منیب سلطان چیمہ ‘چوہدری فیصل فاروق چیمہ ‘ غلام علی اصغر لاہڑی ‘چوہدری افتخار حسین گوندل ‘ عبدالرحمان خان ‘ امین اللہ خان ‘ملک غضنفر عباس چھینہ اور شمیم آفتاب کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری محمد ریاض اور ڈائریکٹر ڈؤیلپمنٹ چوہدری قدیر احمد نے شرکت کی۔اجلاس میںپارلیمنٹرین کو ڈویژن بھر میں جاری سکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور نئی سکیموں کے اجراء کیلئے مشاورت کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن