سٹاک مارکیٹ : کا وباری ہفتہ کے دوران مندے کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کے 361ارب روپے ڈوب گئے

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس 1700 پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس39 ہزار اور 38 ہزار پوائنٹس کی 2 نفسیاتی حد سے گر گیا اور 37500 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا، مندی کے اثرات غالب آنے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 361 ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 80 کھرب روپے سے گھٹ کر 77 کھرب روپے رہ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور 3 دن کی مندی سے انڈیکس 2602.22 پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 2 دن کی محدود کاروباری تیزی سے انڈیکس نے 893.8 پوائنٹس ریکور کئے مگر مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1708.42 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39226.35 پوائنٹس سے کم ہو کر 37517.93 پوائنٹس ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...