سپریم کورٹ میں کل سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے6 بنچ تشکیل دیدئیے گئے

Oct 14, 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں15ستمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی کیلئے 6 بینچ تشکیل دیدئیے گئے ہیں۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر دو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر تین جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر چارجسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر پانچ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر چھ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل ہے، بنچوں کی ترتیب میں تبدیلی بھی ہوتی رہے گی۔ وزیراعظم کی ناہلی کے لیئے نظر ثانی اپیل کی سماعت،اسلام آباد میں ہسپتالوں کی حالت زار ازخود نوٹس کیس، ایم کیو ایم کی مردم شمار کے خلاف درخواست، اسلام آباد کچی آبادیوں کی حالت زار سوموٹو کیس، ای او بی آئی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی عدم ادئیگی سوموٹو کیس، جنگلات کے حوالے سوموٹو کیس، معذوروں کے حقوق کے حوالے سے سوموٹو کیس، ڈاڈھوچاڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کیس، ماحولیاتی آلودگی کے موموٹو مقدمات،ممنوعہ آٹو میٹک اسلحہ لائسنس کیس،گجرانوالہ کے قبرستان میں سکول بچیوں کی کلاس سوموٹو کیس،دیوان قطب پاک پتن اراضی کیس، کیڈنی انسٹی ٹیوٹ کیس ،بل بورڈ کیس، اولمپک ایسوسی کیس، میمو گیٹ سکینڈ ، حسین حقانی واپسی کیس، مارگلہ ہلز سوموٹو کیس، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیس، سی ڈی اے میں غیر قانونی پرموشن، بھرتیاں کیس،لیڈی ہیلتھ ورکرز توہین عدالت کیس،ہائوسنگ سوسائٹی کا فرانزک آڈٹ سوموٹو کیس،موبائل فونز پر ٹیکس کی زیادہ کٹوٹی سوموٹو کیس، اسحاق ڈار واپسی سوموٹو کیس، کٹا س راج مندر پانی قلت کیس، شاہین ائر لائن بے ضابطگیاں، فلائٹ تاخیر کیس، تھرکول پاور پروجیکٹ سوموٹو کیس، ہندووں کی پراپرٹیز پر قبضوں سے متعلق سوموٹو کیس۔

مزیدخبریں