شیخوپورہ، اوکاڑہ، جھنگ، ملکوال (نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں تین کمسن بچوں اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گالودھیاں میں ملزم عدنان اور لطیف نے 12 سالہ اللہ دتہ کو ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ جھنگ میں ملزم عدنان نے ناصر عباس کی بیٹی سے زیادتی کی، اوکاڑہ میں 10 سالہ مصباح کو ملزم رشید عرف شیدا نے گھر میں گھر کر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 10 زوہیب سے دوکاندار آصف ارائیں نے زیادتی کر ڈالی۔