6 عرب سائنس دان خواتین کے لیے یونیسکو کے اعزازکا اعلان

Oct 14, 2018

بیروت (اے پی پی) یونیسکو نے 6 عرب خواتین سائنسدانوں کے لیے ا عزاز کا اعلان کردیا۔ یونیسکو 100سائنسداں خواتین کے لیے اعزاز کا پروگرام کررہی ہے۔ ان میں 3 نوبل ایوارڈ یافتہ شامل ہیں۔
اب تک یونیسکو اس پروگرام کے تحت 102سائنسدانوںکو اعزاز دیچکی ہے۔ یہ خواتین سائنس کے مختلف شعبو ں میں منفرد خدمات کے حوالے سے اپنی لیاقت تسلیم کراچکی ہیں، یہ ایوارڈ انہوں نے سائنسی شعبوں میں حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کی ڈاکٹر اسیل ابراہیم محمود ، فلسطین کی ڈاکٹر فاتن ابو شوقہ اور اردن کی ڈاکٹر حنان خلیل، لبنان کی مایا عطیہ اور لیلیٰ الموسوی کو اعزاز دیا جائیگا۔

مزیدخبریں