حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے باوجود آج شیر ہی دھاڑے گا:پرویزملک‘ عمران نذیر

Oct 14, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تمام حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے باوجود آج 14اکتوبر کو ایک مرتبہ پھر شیر ہی دھاڑے گا۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں انتخابی مہم کے دورانکارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار ے جا رہے ہیں اور بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے،جنرل الیکشن سے قبل میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ضمنی الیکشن سے قبل میاں شہباز شریف کی گرفتاری پری پول رگنگ ہے،اناڑی حکمران اپنی اصلیت پر آ چکے ہیں اور چند دوں کے مہمان ہیں، ن لیگ کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا سی پیک جیسے منصوبوں سے ملکی معیثت بہتری کی طرف گامزن ہوئی لوڈ شیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے نئے کارخانے لگائے موٹرویز تعمیر کی جس سے پاکستان کے دنیا بھر میں وقار بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے ۔

مزیدخبریں