لاہور(سپورٹس رپورٹر) چوتھے آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں رحمان فاونڈیشن کی 9 وکٹوں سے کامیابی۔ سیف موٹرز 15.3 اوورز میں 83 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ فہد عثمان نے 18 اور بلال شاہ نے 15 رنز بنائے۔ احسن علی نے چار، کامران افضل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں رحمان فاونڈیشن نے ہدف 6.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 86 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ شہباز جاوید نے ناقابل شکست 41 اور ایم فائق نے 35 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ‘ رحمان فاونڈیشن کی 9 وکٹوں سے کامیابی
Oct 14, 2019