نااہل حکومت کا جہاز ڈوبنے والاہے:اویس نورانی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ناکام، نااہل، ناجائز اور نالائق حکومت کا جہاز ڈوبنے والا ہے۔ حکومتی کشتی میں کئی سوراخ ہو چکے ہیں۔ پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے آرڈیننسوں کے ذریعے نئے قوانین بنانا غیر جمہوری طرزعمل ہے۔ آزادی مارچ کی کال سے حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے۔ حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کے لئے آذادی مارچ سنگ میل ثابت ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن