لاہور(نیوزرپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور اصغرجوئیہ، سی ای اولاہورڈاکٹرشعیب الرحمن گرمانی، ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی اجمل بھٹی، اے ڈی سی جنرل، تمام ڈی ڈی اوزاورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرلاہوراصغرجوئیہ نے وزیرصحت کوانسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں، مانیٹرنگ اورسدباب بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کومشترکہ کاوش کرنی ہوگی۔ ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔