پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے بارانی یونیورسٹی میں لائبریری کا افتتاح

Oct 14, 2019

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے بارانی یونیورسٹی میں لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈاکٹر سروش حسن اکرم اور خالد سلیم ملک نے لائبریری کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ طلباء و طالبات کے لیے پولٹری اور اس سے متعلقہ شعبہ جات میں رسرچ کے لیے لائبریری کو استعمال کریں اور اس کے لیے کتب فراہم کی جائینگی ۔ طالب علموں کو پولٹری کے شعبہ میں ریسرچ کرنے کے لئے تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے اسلام آباد فیڈز کی جانب سے لائبریری کے لئیے 5 لاکھ روپے دیئے اور اعلان کیا کہ جو طلباء و طالبات مسحق ہیں ان کی مدد کی جائے گی ۔چیئرمین اسلام آباد فیڈز ڈاکٹر محمد اسلم نے یونیورسٹی کے 10 مستحق طلباء و طالبات کے تعلیمی اخراجات اپنی جیب سے دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر زمان نے یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد اسلم کو خصوصی شیلڈ پیش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں