ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیسرے باز اور شکار میلے میں پہلے دن غیر متوقع طور پر دو ملین ریال سے زیادہ کی مالیت کے باز فروخت ہوئے۔ میلے میں مختلف شہروں اور قصبوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد میلہ ہے۔انواع واقسام کے باز، شکار کے استعمال کے لیے خیمے اور دیگر متعد د اشیاء بھی میلے کا حصہ تھیں۔ سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام میلے میں 20 سے زائد ممالک کے شائقین حصہ لے رہے ہیں۔